Breaking News

Sunday, April 22, 2018

حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے،،،ملازمین ایپکا


ڈیرہ غازی خان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس) حکومت سے اپنا حق چھین کر لیں گے جملہ سرکاری ملازمین ایپکا کے پلیٹ فارم پر متحد ہو جا ئیں 24اپریل کی ہڑتال احتجاجی ریلی میں بھر پور شرکت کریں اپنے حقوق حکومت کو غاصب یا سلب نہیں کرنے دیں گے منگل کو ہڑتال میں جملہ محکمہ جات کے ایپکاءاہلکارا ن سمیت جملہ سرکاری ملازمین شرکت کریں گے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا حکومت کی ناانصافیوں پر مزید خاموش نہیں رہ سکتے ان خیالات کا اظہار ایپکاءکے ہنگامی اجلاس سے قائم مقام ڈویژنل صدر سردار اللہ والا ،محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ یونٹ کے صدر سرفراز خان نے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوںنے کہا کہ آج ڈویژنل عہدیداران جملہ محکمہ جات کا ہنگامی دورہ کر یں گے ایپکاءیونٹ عہدیداران سے ملاقات کر کے احتجاجی تحریک میں شرکت کے لئے ایپکاءاہلکاران کی شرکت کو لازمی بنانے کے لئے ہدایات دیں گے اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو پارلیمنٹ ہاﺅس کا گھیراﺅ کریں گے ایپکاءکی تحریک چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظور ی تک جاری رہے گی وہ مطالبات کی منظوری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ایپکاءکی تحریک میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اجلاس میں محکمہ جنگلات کے ملازمین پر جنگل بھٹی میتلا میںاشتہاریوں کی فائرنگ اور تشدد کی شدید مذمت کر تے ہیں اجلاس میں عبد الحمید جیالا ،غلام مرتضی خان ،غلام اکبر ،شیخ جہانگیر ،میاں آفتاب ،اکرم وٹو و جملہ ڈویژنل عہدیداران نے شرکت کی ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot