Breaking News

Sunday, April 22, 2018

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو تاجر برادری شہریوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی


ڈیرہ غازی خان(بیوروچیف ) بجلی لوڈ شیڈنگ کو بجلی چوروں کی آڑ میں چھپایا جا رہا ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ گھنٹوں لوڈ شیڈنگ حکومت کے توانائی بحران خاتمہ کے دعویٰ کی نفی ہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی اپنے ضلع ڈیرہ غازی خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو تاجر برادری شہریوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی، ان خیالات کا مرکزی انجمن تاجران کے رہنما صرافہ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے جنرل سیکرٹری محمد صفدر خٹک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دعووں کے برعکس بجلی کی غیرا علانیہ لوڈ شیڈنگ حکومت کے توانائی بحران حل ہونے کے دعووں کی نفی ہے، وفاقی وزیر اویس خان لغاری ضلع ڈیرہ غازی خان میں بجلی کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر بجلی چوری کا بہانہ نہ بنایا جائے۔ بجلی کے بل دینے والوں کا کیا قصور ہے۔ بجلی چوروں کو پکڑ نا بھی واپڈا کی ذمہ داری ہے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot