ڈیرہ غازی خان(حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس) پی آئی اے میں پیپلز پارٹی کی پیپلز یونٹی کی کامیابی،2018کے الیکشن میں بھی حیران کن کامیابی سامنے آئے گی، پیپلز یونٹی کی کامیابی سے پاکستان کے تمام ایئر پورٹس جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اُٹھے، اسلام آباد میں بے نظیر بھٹو شہید ایئر پورٹ کا نام تبدیل کیا گیا تو تمام ایئر پورٹس پر دھرنے ہوں گے، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ضلعی و سٹی عہدیدارں علی مراد خان کھتران ، محمود اختر پرویز، ڈاکٹر نوید، بابا طاہر شاہ ، سردار ناصر خان لُنڈ نے مشترکہ بیان میں کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد پی آئی اے میں بھی پیپلز یونٹی کی کامیابی پیپلز پارٹی کی سیاسی کامیابیوں کا آغاز ہے، 2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی بھرپور کامیابی سیاسی مخالفین کو حیرت زدہ کر دے گی۔
Sunday, April 22, 2018
Home
Unlabelled
بے نظیر بھٹو شہید ایئر پورٹ کا نام تبدیل کیا گیا تو تمام ایئر پورٹس پر دھرنے ہوں گے
بے نظیر بھٹو شہید ایئر پورٹ کا نام تبدیل کیا گیا تو تمام ایئر پورٹس پر دھرنے ہوں گے
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
