ڈیرہ غازی خان(بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کو ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے، کپتان عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، کہ دولت کے بل بوتے پر پی ٹی آئی کا ٹکٹ فروخت نہیں ہونے دیں گے، پی ٹی آئی کے نظریاتی اور وفادار کارکن پیرا شوٹ امیدوار بننے والوں کو قبول نہیں کریں گے، ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان میں پی ٹی آئی نظریاتی اور پارٹی کے وفاداروں کو امیدوار بنائے گی، پارٹی چیئرمین عمران خان کو پارٹی ٹکٹ کے لالچیوں سے آگاہ کریں گے، نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی پچھلی صفوں میں کھڑا کریں گے، جلد پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کا کنونشن منعقد کر کے الیکشن کا لائحہ عمل مرتب کریں گے، نظریاتی کارکنوں کی خواہش پر ہر صورت میں ڈیرہ غازی خان شہر پی پی289 اور این اے 191سے الیکشن لڑوں گا ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ورکرز اتحاد کے صدر ذوالقرنین خان نتکانی نے فہد عباس ، قاری ثاقب کے ہمراہ تحریک انصاف ورکرز اتحاد کے مرکزی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ذوالقرنین خان نتکانی نے کہا کہ ڈیر غازی خان شہر کی نشست پر الیکشن لڑنے کے لئے پی ٹی آئی الیکشن بورڈ میں درخواست جمع کرا دی ہے جبکہ اس نشست پر پانچ سے زائد امیدوار ہیں لیکن سرداروں اور دولت مند کو پارٹی ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے، نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی پچھلی صفوں میں کھڑا ہونا ہوگا۔
Sunday, April 22, 2018
Home
Unlabelled
پاکستان تحریک انصاف کو ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے
پاکستان تحریک انصاف کو ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
