Breaking News

Sunday, April 22, 2018

تمام یونین کونسلوں میں بلا تفریق صفائی کرائی جا رہی ہے،،،ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد


ڈیرہ غازی خان (بیوروچیف) شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کا فرض ہے ہمیں چاہئے ہم سب مل کر اپنے شہر کو صاف رکھیں میری ہر ممکن کوشش ہے تمام شہر کو صاف ستھرا کیا جا ئے کم وسائل ،کم مشینری اور محدود وسائل کے باوجود رات دن زیادہ سے زیادہ کام کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی انہوں نے کہا کہ تمام شہر اور تمام یونین کونسلوں میں بلا تفریق صفائی کرائی جا رہی ہے مخالفین کے پاس سوائے مخالفت کے اور کائی کام نہ ہے اس موقع پر معززین شہر اور یونین کونسل کے چیئر مینز کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ ہم نے تنقید کو برائے تعمیر سمجھ کر اقدامات کئے ہیں اور شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لئے پر عزم ہیں سیاسی مخالفین ہمارے اقدامات سے خوفزدہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں اور سازشوں پر اتر آئے ہیں لیکن وہ ناکام رہیں گے اور آنے والے الیکشن میں عوام انہیں مسترد کر دیں گے ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot