ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،05اپریل2018 ) غازی یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے مطالبے پر طلباء کا دھرنا گیارہویں روز بھی جاری ،یونیورسٹی گیٹ پر طلباء کے دھرنے میں شرکت کے لیے ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ پہنچ گئے اور طلباء کے مسائل سنے اور معاملات جلد حل کر انے کی یقین دہانی کرائی تفصیلات کے مطابق غازی یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے مطالبے پر طلباء کے دھرنا کے گیارہویں روزمسلم لیگ ن کے ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے یونیورسٹی گیٹ کے باہر غازی یونیورسٹی کے طلباء کے دھرنا کیمپ میں شرکت کی اور طلباء سے غازی یونیورسٹی کے مسائل سنے اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر میونسپل کارپوریشن سرور صدیقی ،مسلم لیگی رہنماء شبو خان بزدار بھی موجود تھے،طلباء سے خطاب کر تے ہو ئے ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ کا کہنا تھا کہ قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے غازی یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر تعینات نہیں کیا جاسکا، اوروہ خود بھی گزشتہ ایک سال سے غازی یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کا مطالبہ کررہے ہیں،نئے یونیورسٹیز میں شروع میں مسائل ہوتے ہیں،ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ کا کہنا تھا کہ غازی یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی بنادی گئی ہے اور اسی مہینہ میں یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کا معاملہ حل کردیا جائیگا،، ان کا مزید کہنا تھا یونیورسٹی میں سہولتیں نہ ہونا حقیقت ہے، طلباء کا تعلیمی دورانیہ کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے، طالبعلموں کا کہنا تھا کہ اگر غازی یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کے مطالبے کے لیے لاہور کی جانب لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے غازی یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک پرامن دھرنا اور احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے ۔
Thursday, April 05, 2018
Home
2018
Dera ghazi Khan district
ghazi university
مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی .. طلباء کا دھرنا گیارہویں روز بھی جاری
مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی .. طلباء کا دھرنا گیارہویں روز بھی جاری
Tags
2018#
Dera ghazi Khan district#
ghazi university#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
ghazi university
Labels:
2018,
Dera ghazi Khan district,
ghazi university
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
