Breaking News

Thursday, April 05, 2018

وائس چیئر مین فیاض خان لغاری کی جنرل منیجرسوئی گیس کمپنی ملتان سے ملاقات


ڈیرہ غازی خان ( ڈی جی کے نیوز،05اپریل2018) وائس چیئر مین گدائی غربی فیاض خان لغاری کی جنرل منیجرسوئی گیس کمپنی ملتان میر بہادر خان بگٹی سے ان کے آفس میں خصوصی ملاقات جس میں ڈیرہ غازی خان میں گیس کے مسائل سے اور عملہ کی کارکردگی اور صارفین کے ساتھ روئیہ سے بھی آگاہ کیا میربہادر خان نے کہا انشاء اللہ گیس کے حوالے سے جلد ڈیرہ غازی خان کی عوام تبدیلی محسوس کرے گی فیاض خان لغاری نے کہا کہ میر بہادر خان بگٹی ایماندار اور بہادر آفیسر ہیں جو جواں جذبہ اور بہادری کے ساتھ عوام کو بہترین سروس فراہم کرنے کے جزبے سے سرشار ہیں اللہ ان کو مزید ہمت عطاء فرمائے تاکہ وہ ڈیرہ غازی خان ضلع میں گیس کی فراہمی کے نئے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرانے کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لاکر ڈیرہ غازی خان اور نواحی علاقے کے عوام کو ریلیف دیں گے ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot