Breaking News

Thursday, April 05, 2018

انسانیت کا دشمن امریکہ ہے..جمعیت علماء اسلام



ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،05اپریل2018)امریکہ نے مدرسہ پر بمبار ی کرکے اسلام دشمنی کا اعلان کردیا ظالم دہشت گردکون ہے آج پوری دنیا دیکھ لے خوشامد ی حکمران امریکہ کی اندھی غلامی چھوڑ دیں امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑپاکستان اور اسلام کے خلا ف اعلان جنگ ہے کشمیر ،فلسطین ،شام کے بعد افغانستان مدرسہ پر حفاظ بچوں پر بمباری نے امریکہ کے ظلم کا پر چہ چاک کردیا یہ بات جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر قاری جمال عبدالناصر،جنرل سیکرٹری ملک فیض محمد ایڈووکیٹ اور تحصیل امیر قاری محمد اسماعیل کھلول نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ملک نعمان ایڈووکیٹ ،ملک یاسر ایڈووکیٹ اور حافظ ربنواز قیصرانی بھی موجود تھے قاری جمال عبدالناصرنے کہاکہ پاکستان کی عوام امریکہ کے خلاف احتجاج کے لیے سٹرکوں پر نکل آئیں ،انسانیت کا دشمن امریکہ ہے پوری دنیامیں کیمیکلزبارود پھیلانے کا ذمہ دارامریکہ ہے افسوس آج انسانیت کا خون کرنے والے امریکہ کا فوری طور بائیکاٹ کردیا جائے کفریہ اتحاد عنقریب ٹوٹنے والا ہے پاکستان کے حکمران امریکہ سے دوستی ختم کرنے کا اعلان کریں مہنگائی اور کرپشن پاکستان میں امریکہ کی وجہ سے ہے پاکستانی قوم اسلام اور پاکستان کے تحفظ کے لئے کشمیر کو پاکستان کا اٹوٹ انگ سمجھتے ہیں کشمیر بنے گا پاکستان یہ نعرہ عنقریب حقیقت بن جائے گاجمعیت علماء اسلام ضلع ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام 6اپریل بعد نماز جمعہ تین بجے ٹریفک چوک پر امریکہ ،اسرائیل اور انڈیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس میں تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot