ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،05اپریل2018)دو رویہ سٹرک زد میں آنے والی میں سیوریج پائپ لائن تباہ متعدد کالونیاں گندے پانی میں ڈوب گئیں ٹھیکیدار کی نااہلی کے باعث چند سال قبل چھ کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی18 انچ سیوریج پائپ لائن کو بھاری مشینری کے ساتھ توڑ دیا گیااگر دو دن اند سیوریج لائن کی مرمت کرکے بحال نہ گئی تو مین صوبائی شاہرہ ملتان روڈ احتجاجاً ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بلاک کردیں گے ۔اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ ۔تفصیلات کے مطابق خیابان ممتاز ،گلشن سعید،ٹمبر مارکیٹ ،ڈیفنس ویو،خیابان مصطفی کے درجنوں مکینوں ملک سجاد،احسان اﷲ بلوچ ایڈووکیٹ،نصیرخان،عابد مغل ،عبدالمجیدبزدار،محمد ایازسومرو،چوہدری شریف،اﷲ ڈتہ ،گل محمد ،بشیر احمد ،محمد قاسم ،شعیب خان،صفدر خان اور عابد جروار وغیرہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کے باعث چند سال قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی18انچ سیوریج پائپ لائن کو توڑ دیا گیا جس کی وجہ سے مذکورہ بالا آبادیاں سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گئیں ہیں سکول اور مسجد جانے والے راستے بھی بند ہوگئے ہیں اس سے نہ صرف مکین بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں بلکہ سیوریج کے بدبودار اور گندے پانی کی موجودگی کے باعث مکینو ں کی قیمتی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچ رہاہے اہل علاقہ نے متعلقہ محکمہ اور سٹرک کی تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر فوری طور پر سیوریج پائپ لائن کو مرمت کرکے بحال نہ کیا گیا توٹھیکیدار کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور متعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملتان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیں گے۔
Thursday, April 05, 2018
آبادیاں سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گئیں ..اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
