قومی اسمبلی کی جنرل نشستیں 272 ہیں جن میں پنجاب کا حصہ سب سے بڑا ہے جہاں 141 حلقے ہیں۔ سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد 61، خیبرپختونخوا میں 39، بلوچستان میں 16، فاٹا میں 12 اور اسلام آباد میں 3 ہے۔
حالیہ الیکشن میں پنجاب سے مسلم لیگ (ن) نے 61 حلقے جیتے جبکہ تحریک انصاف کو 60 نشستوں پر کامیابی ملی۔
پنجاب میں 7 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، 6 حلقوں میں پیپلزپارٹی کو کامیابی ملی جبکہ 4 حلقوں میں مسلم لیگ (ق) کو فتح حاصل ہوئی۔ عوامی مسلم لیگ نے ایک نشست جیتی جبکہ دو حلقوں میں انتخاب ملتوی ہوا۔
سندھ میں قومی اسمبلی کے 36 حلقوں میں پیپلزپارٹی کو کامیابی ملی جبکہ 15 پر تحریک انصاف فتح یاب رہی۔ ایم کیو ایم نے نے 6 حلقے جیتے، 2 نشستیں جی ڈی اے کے حصے میں آئیں اور 2 امیدوار آزاد حیثیت میں جیتے۔
خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 30 نشستیں تحریک انصاف نے جیتیں، 4 حلقوں میں ایم ایم اے جبکہ 3 میں مسلم لیگ (ن) فاتح رہی۔ ایک نشست اے این پی کے حصے میں آئی جبکہ ایک امیدوار آزاد حیثیت میں کامیاب ہوا۔

بلوچستان میں 5 حلقوں میں ایم ایم جبکہ 4 میں بلوچستان عوامی پارٹی کامیاب رہی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے 3 حلقوں میں کامیابی حاصل کی، تحریک انصاف کو 2 اور جمہوری وطن پارٹی کو ایک نشست ملی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی پائی۔
فاٹا میں تحریک انصاف نے 6 اور ایم ایم اے نے 3 نشستیں جیتیں۔ 2 امیدوار آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک نشست پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تینوں نشستیں تحریک انصاف نے جیت لیں۔
