ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس )تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام قرآن کانفرنس کی تیاریاں مکمل ۔استقبالیہ کمیٹیاں تشکیل۔کل بروز اتوار 3بجے ارشاد نوحی پارک میں پنڈال سجے گا۔جس میں ڈیرہ غازیخان کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات ( ڈاکٹرز ،پروفیسرز ،انجینئرز،وکلاء،پیران کرام،اساتذہ کرام،علماء کرام ،سیاسی و مذہبی )کے علاوہ سینکڑوں مرد وخواتین شرکت کریں گے۔خواتین کیلئے پردہ کا الگ انتظام کیا جائے گا۔عامر کریم ملک ،حاجی عمر،رمضان خا ن وڈانی ،علی رضا قاضی ،شیخ تیمور،خواجہ جاوید ،نے شہر کی مختلف شخصیات سے ملاقات کے دوران بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا تا لیف کردہ قرآنی انسائیکلو پیڈیا مظامین قرآن کا ایک ایسا جا مع مجموعہ ہے جو عصری تقاضوں کو مطالعہ قرآن کی روشنی میں پوراکرنے کیساتھ ساتھ آنے والی نسلو ں کی،علمی ،فکری ،اخلاقی،روحانی،سیاسی ،معاشی اور معاشرتی حوالے سے بھی رہنمائی کرتا رہے گا۔قرآنی انسائیکلو پیڈیا سے مستفید ہونے کیلئے ضروری ہے کہ اسکا مطالعہ کیا جائے۔ قرآنی انسائیکلو پیڈیا قرآن فہمی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی بے مثال علمی کاوش ہے ۔قرانی انسائیکلوپیڈیا 8جلدوں پر مشتمل ہے جس میں تقریبا 5ہزار موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔قرآنی انسائیکلوپیڈیااس قدر عام فہم ہے کہ اس سے طلبہ و سکالرز یکساں استفادہ کر سکتے ہیں ۔کل شہر ڈیرہ غازیخان میں ڈاکٹر طاہر القادری کی اسی شہر آفاق تالیف قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی رونمائی کی جائے گی۔
Friday, March 29, 2019
Home
Dera ghazi Khan district
PATDGK
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام قرآن کانفرنس کی تیاریاں مکمل
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام قرآن کانفرنس کی تیاریاں مکمل
Tags
Dera ghazi Khan district#
PATDGK#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
PATDGK
Labels:
Dera ghazi Khan district,
PATDGK
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
