ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس ).وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر
صوبہ بھر کے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا ضلعی سطح پر ویجی لینس کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں .کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن طاہر خورشید کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان میاں محمد اقبال مظہر مہار نے چار رکنی ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی ضلع بھر کے تمام سرکاری ٹھیکوں،ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی کاموں میں شفافیت،میرٹ اور پیپرا رولز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی ویجیلینس کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں غلام رسول ہوں گے سیکریٹری ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان اور ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر فسٹ کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں .ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا کہ کمیٹی تمام پراجیکٹس کے ٹینڈرنگ کی نگرانی، ٹینڈر کی معیاد ،ٹینڈرز فارمز کا جاری ہونا،منصوبوں کی منظور شدہ لاگت، تعمیراتی کمپنی کے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی طرف سے جاری شدہ لائسنس کی جانچ، ٹینڈر فیس، بنک ڈرافٹ،کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی گائیڈ لائنز کے بارے عمومی آگاہی، ٹینڈرنگ پراسیس کے مقررہ وقت اور دیگر امور پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی. اس کے علاوہ کمیٹی ٹینڈرنگ پراسیس کے طریقہ کار پر سختی سے عملدرآمد،غیر قانونی عمل کی حوصلہ شکنی،شکایات کا بروقت ازالہ اور ٹھیکیداروں کے پرچی سسٹم کی حوصلہ شکنی جیسے تمام امور کی نگرانی کرے گی .اس سارے عمل میں خلاف ورزی کی رپورٹ پر ڈپٹی کمشنر فوری ایکشن لیں گے اور فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کے خلاف متعلقہ اداروں کو رپورٹ بھی کریں گے .
