Breaking News

Sunday, March 31, 2019

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بینظیر بھٹو شہید کا نام تبدیل کر کے دکھاؤ،،ر بابا طاہر شاہ


ڈیرہ غازی خان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) نیازی صاحب چار ہزار کرسیوں کے جلسہ سے سندھ فتح
 کرنے کا خواب دیکھنے گے، ان سے سندھ فتح نہیں ہو سکتا، لاکھوں جیالوں نے ٹرین مارچ میں بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال کیا، نیازی صاحب فرماتے ہیں فی بندہ دو ہزار روپے دے کر لائیں، آپ ایسا شو فی بندہ چار ہزار روپے دے کر کر کے دکھائیں، یہ نعرہ عوامی نعرہ بن گیا، ’’مک تیرا شو نیازی‘‘ ، ہائے مہنگائی ہائے مہنگائی ، جرأت ہے تو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بینظیر بھٹو شہید کا نام تبدیل کر کے دکھاؤ، لاکھوں مستحقین بنی گالہ کا گھیراؤ کریں گے، چار اپریل کوبھٹو شہید کی چالیسویں برسی پر پی پی پی عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی جو پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکال دے گی۔ ان خیالات کا ظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر بابا طاہر شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بابا طاہر شاہ نے کہا عمران نیازی سندھ گھوٹکی میں چار ہزار کرسیوں والے جلسے میں سندھ کو فتح کرنے کا خواب دیکھ رہا تھا، مسترد شدہ لوگوں کو بینظیر کارڈ پر نام تبدیل کرنے کا لارا دے رہا تھا، نیازی اور اس کی ٹیم پر بلاول بھٹو زرداری نے کامیاب ٹرین مارچ کا ہوا سوار ہے بوکھلاہٹ طار ی ہے، یاد رکھے آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی کا پنجاب میں ٹرین مارچ پی ٹی آئی کے غبارے سے بھی ہوا نکال دے گا۔ 

Post Top Ad

Your Ad Spot