ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ، پاکستان اپڈیٹس). وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن احمد خان بزدار کے والد سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ان کے آبائی علاقہ بارتھی میں منعقد کی گئی جس میں صوبہ کے اعلی افسران ، اراکین اسمبلی ، قبائلی عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی . قاری محمد عابد نے ختم قرآن کی تلاوت کے ساتھ دعا کرائی . خواجہ غلام اللہ بخش معینی نے وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی دستار بندی کی. اس موقع پر ایم این اے خواجہ شیراز المحمود ، سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر ، ایم پی ایز احمد علی دریشک ، خواجہ نظام المحمود ، خواجہ داود سلیمانی ، سابق ایم پی اے سردار جعفر خان لغاری ، سردار میر بادشاہ قیصرانی ، کمشنر طاہر خورشید ، ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار ، ڈی پی او عاطف نذیر ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، پی ایس او ڈاکٹر راحیل ، ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل اوردیگر موجود تھے . بلوچی رواج اورروایات کے مطابق سردار عثمان احمد خان بزدار کی دستاربندی 28، ا پریل کو آبائی علاقہ بارتھی میں کی جائے گی.
Wednesday, April 03, 2019
Home
CMpunjab
condolence
Dera ghazi khan
وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن احمد خان بزدارکی دستاربندی 28، ا پریل کو بارتھی میں کی جائے گی
وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن احمد خان بزدارکی دستاربندی 28، ا پریل کو بارتھی میں کی جائے گی
Tags
CMpunjab#
condolence#
Dera ghazi khan#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Dera ghazi khan
Labels:
CMpunjab,
condolence,
Dera ghazi khan
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
