Breaking News

Wednesday, April 03, 2019

ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا نظام درہم برہم دیکھ کر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اِن ایکشن



ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ، پاکستان اپڈیٹس).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان میاں محمد اقبال مظہر مہار نے علی الصبح ٹیچنگ ہسپتال،ای خدمت سنٹر اور شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر کے معائنہ کے دوران استقبالیہ کاونٹر پر کوئی موجود نہیں تھا،ٹراما سنٹر کے ایمرجنسی وارڈ میں کوئی بھی ڈاکٹر نہیں پایا گیا۔ڈی ایم ایس کا کمرہ اندر سے بند اور ریسکیو کے ڈیوٹی اہلکار سوئے ہوئے پائے گئے۔پولیس خدمت سنٹر بھی بند تھا۔ ٹراما سنٹر میں صفائی کی صورتحال بھی خراب تھی وارڈ میں مکھیاں بھنبھنا رہی تھیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ تمام معاملات بہتر کریں اور باقاعدگی سے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا اچانک معائنہ کریں۔ڈپٹی کمشنر کے معائنہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بھی صفائی کی صورتحال ابتر تھی اکثریت مقامات پر کچرے ڈھیر موجود پائے گئے ایم او ریگولیشن و سروسز چوہدری ارشد کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ بروقت صفائی اور دیگر معاملات بہتر کریں تاہم صورتحال بہتر نہیں بنائی گئی۔ کنٹینرز بھی مقررہ جگہ پر نہیں رکھے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے مئیر،چیف آفیسر اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کیں کہ موسم تبدیل ہونے کی وجہ سے صفائی عملہ کو چار بجے صبح سے پہلے نکالیں اور سینٹری عملہ کی موقع پر حاضری یقینی بنائی جائے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کے معائنہ کے موقع پر ہسپتال ،چوک چورہٹہ، پل ڈاٹ،گھنٹہ گھر سے گولباغ اور دیگر شہری علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات پائی گئی۔سی ای او ہیلتھ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا تھا تاہم آوارہ کتوں کی تلفی مہم بہتر طورپر نہیں چلائی گئی۔آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں ہیلتھ اور میونسپل کارپوریشن ملکر موثر مہم چلائیں اور رپورٹ پیش کی جائے۔ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے پودوں کی عدم دیکھ بھال کا بھی نوٹس لے لیا اور پی ایچ اے کو ہدایات جاری کیں کہ وہ صبح چھ بجے سے پودوں کو باقاعدگی سے پانی دیں،پودوں،درختوں اور باڑ کی باقاعدگی سے کانٹ تراش کی جائے۔گرین بیلٹس،پارکس بہتر کئے جائیں۔ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس تمام معاملات کی نگرانی کریں۔شہر سے وال چاکنگ،ممنوعہ تشہیری مواد باقاعدگی سے ہٹایا جائے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot