ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ، پاکستان اپڈیٹس).ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا کہ کمیونٹی میں آگاہی مہم کے مثبت نتائج مرتب ہور ہے ہیں مختلف ایمرجنسیوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے انہوں نے کہا کہ زیادہ تر حادثات لوگوں کی غفلت ، لاپرواہی اور لاعلمی کے باعث رونما ہورہے ہیں اورحفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کواپناتے ہوئے مختلف ایمرجنسیوں میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے. انہوں نے یہ بات سنٹرل سٹیشن چوک چورہٹہ پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر حسین میاں، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز محمد اختر بھٹہ(ڈیرہ غازیخان) حسنین رضا (کوٹ چھٹہ)، کنٹرول روم انچارج میاں عبدالرؤف اورتمام اسٹیشن کوارڈینیٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں مارچ کے دوران ہونے والے حادثات کا جائزہ لیا گیا. بتایاگیا کہ گزشتہ ماہ کل4365ایمرجنسیوں میں4429افراد متاثر ہوئے جن میں روڈ ٹریفک حادثات کے705،میڈیکل کی3003 ،آتشزدگی کے23 ،عمارت منہدم ہونے کے2جرائم کے107،سلنڈر پھٹنے کاایک، ڈوبنے کے3 اورمختلف نوعیت کے521واقعات شامل ہیں رونما ہوئے. اس دوران 1494افراد کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور2839افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ان تمام ایمرجنسیوں میں ریسکیو 1122کا اوسطاً ریسپانس ٹائم 7.09منٹ رہا۔
Wednesday, April 03, 2019
Home
health-desk
Rescue1122
Rescue1122 DGK
گزشتہ ماہ کل4365ایمرجنسیوں میں4429افراد متاثر ہوئے،،.ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان
گزشتہ ماہ کل4365ایمرجنسیوں میں4429افراد متاثر ہوئے،،.ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان
Tags
health-desk#
Rescue1122#
Rescue1122 DGK#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Rescue1122 DGK
Labels:
health-desk,
Rescue1122,
Rescue1122 DGK
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
