ڈیرہ غازیخان(آر ٹی آئی لایؤ، بیورورپورٹ): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران کل4775ایمرجنسیوں میں 4816افراد متاثر ہوئے جن میں روڈ ٹریفک حادثات کے649،میڈیکل کے3291،آتشزدگی کے14،جرائم کے122، ڈوبنے کے11 اورمختلف نوعیت کے688واقعات رونما ہوئے جن میں متاثر1740افراد کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی2996افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیااور ریسکیو 1122کا اوسطاً ریسپانس ٹائم 7.04منٹ رہا۔ انہوں نے یہ بات سنٹرل اسٹیشن چوک چورہٹہ پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز محمد اختر بھٹہ(ڈیرہ غازیخان) حسنین رضا (کوٹ چھٹہ)، کنٹرول روم انچارج میاں عبدالرؤف اورتمام اسٹیشن کوارڈینیٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں پچھلے ماہ ہونے والے حادثات کا جائزہ لیا گیا.
Saturday, August 03, 2019
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو1122،رپورٹ ماہ جولائی تیار
Tags
Rescue1122#
Rescue1122 DGK#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Rescue1122 DGK
Labels:
Rescue1122,
Rescue1122 DGK
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
