ڈیرہ غازیخان (آر ٹی آئی لایؤ، بیورورپورٹ)ملک میں معاشی بحران مزید سنگین ہونے والا ہے نا اہل کٹھ پتلی حکمران عوام کا خون نچوڑنے میں لگ گئے ہیں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور تاجروں پر ٹیکس کی بھرمار تبدیلی سرکار کا عوام کو تحفہ ایک سال میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر تبدیلی سرکار مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی کاموں کو اپنے کھاتے میں ڈال رہی ہے صحت کارڈ بھی ہمارا منصوبہ تھا حکمران عوامی خدمت کا نعرہ لگا کر جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں سینٹ کا الیکشن بھی قومی الیکشن کی طرح چوری ہو گیا۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کے میئر کے الیکشن کی طرح سینٹ کے الیکشن میں بھی دھاندلی کی گئی 2018 کے دھاندلی زدہ الیکشن کی طرح سینٹ کا الیکشن بھی دھاندلی زدہ ہے عوامی خدمت کے دعوے کی تبدیلی سرکار نے مہنگائی،بیروزگاری سے عوام کی چیخیں نکلوا دیں آنے والے دنوں میں ملک میں معاشی بحران مزید سنگین ہو گا عوام سڑکوں پر آ کر تبدیلی سرکار کا احتساب کریں گے۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
