Breaking News

Wednesday, August 07, 2019

بریسٹ فیڈ ویک، خاتون رکن اسمبلی کاخواتین سے خطاب


ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،نعمان حفیظ سے).رکن صوبائی اسمبلی و گائناکالوجسٹ ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ بچے کیلئے ماں کا دودھ متوازن غذ ا ہے دو سال تک صرف ماں کا دودھ دیا جائے. انہوں نے یہ بات حکومت پنجاب کے جاری بریسٹ فیڈ ویک کے تحت خواتین کو آگاہی دیتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ ماں کے دودھ مکمل غذا ہے اس سے ماں او ربچہ دونوں صحت مند رہتے ہیں ماں کے دودھ میں اسہال، نمونیہ او ردیگر بیماریو ں سے بچاؤ کیلئے قوت مدافعت ہوتی ہے اور  بچے کو دودھ دینے والی ماں بریسٹ کینسر سے بھی محفوظ رہتی ہے.حکم خداوندی ہے کہ دو سال تک بچے کو ماں کا دودھ پلایاجائے اس سے بچو ں کی پیدائش میں قدرتی وقفہ پیدا ہونے کے ساتھ ماں اور بچہ کی صحت بہتر رہتی ہے. 

Post Top Ad

Your Ad Spot