ڈیرہ غازیخان ()عمران خان کے دورہ امریکہ کے اثرات سامنے آ گئے انڈیا نے مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ بنا لیا عمران خان کٹھ پتلی نااہل وزیر اعظم کو ٹرمپ کارڈ سمجھ نہیں آیا پاک چین دوستی کو بھی ٹارگٹ کیا جا رہا ہے تبدیلی سرکار کا نیا پاکستان عالمی دنیا میں تنہا کھڑا ہے مسلم لیگ (ن)اور اپوزیشن جماعتیں کشمیر کی آزادی اور ہندو بنیا سے نبٹنے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ان خیالات کااظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پوری قوم کشمیروں کے ساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی کیلئے ہر قربانی دے گی بھارت نے ٹرمپ کارڈ سے موجودہ کٹھ پتلی حکمرانوں کو نیچا دکھایا اور مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کرلیا لیکن وہ کشمیروں کے جزبہ حریت سے نہیں جیت سکتا عالمی دنیا بھارت کے غیر جمہوری رویوں کی مذمت کرئے اور کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم بند کروئے انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کے بعد اگلا وار پاک چین دوستی پر ہو گا عمران خان کے دورہ امریکہ کے اثرات ظاھر ہونا شروع ہو گئے جو شرمناک اور قابل مذمت ہیں۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
