Breaking News

Thursday, August 08, 2019

مودی نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا


ڈیرہ غازیخان ()اقوام عالم اور اقوام متحدہ کشمیر پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اگر بھارت کو کشمیر میں دراندازی سے نا روکا گیا تو اس کی اثرات خطے میں بہت ہی خطرناک ہوں گے کیونکہ دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں۔ان خیالات کااظہار مرکزی صدر ایپکا نذر حسین کورائی نے ایپکا ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام انڈیا کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور بربریت کے خلاف ایپکا آفس کے با ہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرے سے مرکزی ڈپٹی  جرنل سیکرٹری چودھری مسعود ایپکا ریوینو صدر چودھری منظور احمد،جرنل سیکرٹری ریوینو افتخار علی عباسی،منصور احمد بھٹی،سجاد حسین شاہ،ملک غلام شبیر پرنس،جہانگیر خان،عبدالباری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔مرکزی صدر ایپکا نذر حسین کورائی نے کہا کہ آرٹیکل 370کا خاتمہ مودی سرکار کا پاگل پن اور کشمیروں کے حقوق پر ڈاکہ ہے امریکہ،اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتیں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے گئے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لیں بصورت دیگر دنیا بھر میں مظلوم کا ا عتبار اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں پر سے اٹھ جائے گا پاکستان کی حکومت کشمیروں کی اخلاقی و سیاسی جماعت کے علاوہ ان کی آزادی کی تحریک میں مادی طور پر شریک ہو مودی نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا افواج پاکستان کے جوان ہمارے حقیقی ہیرو ہیں پوری قوم اس وقت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے احتجاجی مظاہرے میں ایپکا ملازمین نے پاک فوج زندہ باد کشمیر بنے کا پاکستان انڈیا مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot