ڈیرہ غازیخان()وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ہائرایجوکیشن کی ٹیم نے تونسہ شریف کا دورہ کیا صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کوٹ قیصرانی میں دانش سکول کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اس موقع پر سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن راحیل صدیقی، اسسٹنٹ کمشنر نوید حسین اور دیگر افسران ہمراہ تھے صوبائی وزیرہائرایجوکیشن نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی کوشش ہے کہ آئندہ سال دانش سکول میں کلاسز کا اجرا کیا جائے اور آج کے دورے کا مقصد بھی یہی ہے کہ تعمیراتی کام کو تیز کیا جائے انہوں نے ٹھیکیدار کو بلاکر کر تعمیراتی کام مکمل کرنے کے لیے باقاعدہ ٹائم لائن طلب کی کیں صوبائی وزیر ایجوکیشن نے کہا کہ تعمیراتی کام میں ناقص مٹیریل کا استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سکول کی عمارت تعمیر کی جائے گی جس پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں دوسرا دانش سکول خطہ کیلئے تحفہ ثابت ہو گا.
Thursday, August 08, 2019
تونسہ شریف میں دانش سکول کی تعمیر جاری
Tags
commissionerDGK#
danishschool#
DC dgk#
taunsa#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
taunsa
Labels:
commissionerDGK,
danishschool,
DC dgk,
taunsa
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
