ڈیرہ غازیخان(). برصغیر کے روحانی پیشواحضرت سخی سرور ؒ، لیہ میں حضرت پیر راجن شاہؒ اور مظفرگڑھ میں حضرت داود جہانیاں ؒ کے مزارات کی بحالی و تزئین وآرائش کی جائے گی جن پر تین کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے اور موجودہ بجٹ میں ابتدائی فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے کہاہے کہ اولیاء اللہ نے اپنی زندگی دین اسلام کی تبلیغ اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے وقف کی.ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دین ودنیا میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب مزارات کی بحالی کیلئے کام کر رہی ہے. تینوں مزارات کی بحالی پر دس، دس کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے. بجٹ میں حضرت داود جہانیاں ؒ کے مزار او رمسجد کی دوبارہ تعمیر کیلئے 23لاکھ 90ہزار روپے، حضرت سخی سرور ؒ او رحضرت پیر راجن شاہ کے مزارات کی بحالی کیلئے مکمل فنڈز دس، دس کروڑ روپے مختص کر د یئے ہیں.
Thursday, August 08, 2019
ڈیرہ غازی خان کے کون سے تین مزارات کی بحالی پرکروڑوں روپے کا تخمینہ
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
