Breaking News

Thursday, August 08, 2019

شہر میں پانی پانی، کارپوریشن کا عملہ موقع پرطلب


ڈیرہ غازیخان( ). ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان سمیع اللہ فاروق نے پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا کے ہمراہ علی الصبح ڈیرہ غازیخان شہر کا دورہ کیا. انہو ں نے بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہر کی اہم مارکیٹ او رشاہراہوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کی جائے جس کیلئے بھاری مشینری، ڈی واٹرنگ سیٹ او ردیگر ذرائع استعمال میں لائے جائیں. انہوں نے کارپوریشن کے عملہ کو موقع پر بلا کر ہدایات جاری کیں اور شہر کے اہم مقامات پر جا کر نکاسی کے عمل کا خود جائزہ لیا. اس موقع پر چودھری ارشد اوردیگر موجود تھے.

Post Top Ad

Your Ad Spot