ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ) زندہ قومی آزادی کا جشن جوش و جذبے سے مناتی ہیں ہر پاکستانی کو چاہیے کہ وہ اسکو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے یہ بات سینئر رہنما ڈی کلاس اونر کوچ ایسوسی ایشن جنرل بس اسٹینڈ (میختر ٹرمینل) خانزادہ شاہ رخ خان نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی حصول کی خاطر عظیم لیڈر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہمارے آباؤ اجداد نے جو لازوال قربانیاں دی اسکی مثال کہیں نہیں ملے گی اگر ہم تحریک پاکستان کی تاریخ کا مطالبہ کریں تو ہمیں آزادی کی اہمیت کا علم ہوگا کہ کس طرح انہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر آزادی حاصل کی شاہ رخ خان نے کہا کہ ہمیں آپسی اختلاف بھلا کر مل جلر اس ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کو قومی پرچم کی طرح سر سبز و شاداب بنانا ہے اسکے لیے ہمیں عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اسے ماحولیاتی آلودگی اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ کے عمل میں رکاوٹ پیدا کریں۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
