Breaking News

Saturday, August 03, 2019

پنجاب میں پانچ سال تک کا ہر تیسرا بچہ غذائی قلت کا شکار


ڈیرہ غازیخان(آر ٹی آئی لایؤ، بیورورپورٹ): ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں پانچ سال تک کا ہر تیسرا بچہ غذائی قلت کا شکار ہے متوازن غذا نہ کھانے سے پنجاب میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے بچوں کیلئے ماں کا دودھ ہی بہترین متوازن غذا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قرآن کی تعلیمات پر عمل نہ کرنے سے مسائل جنم لیتے ہیں قرآن پاک میں ہے کہ ماں کم سے کم دوسال بچوں کا اپنا دودھ پلائے اس سے ماں اور بچہ صحتمند ہونے سے ساتھ بچوں کی پیدائش میں قدرتی طورپر وقفہ ہوجاتاہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اور دیگر نے بتایا کہ متوازن غذا نہ کھانے سے بچے عمر کے مطابق قد اور وزن میں کم ہونے کے ساتھ ذہن کی نشوونما بھی رک جاتی ہے۔جنک فود سے اجتناب کے ساتھ پھل سبزیاں اور متوازن غذا استعمال کرنی چایئے۔اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کینٹین پر جنک فوڈ پر پابندی کی سفارش کی گئی۔

Post Top Ad

Your Ad Spot