Breaking News

Thursday, August 08, 2019

صرافہ ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدرنے حلف اٹھا لیا


ڈیرہ غازی خان() صرافہ ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر محمد کاشف صدیق اور چیئر مین الیکشن کمیشن محمد ایوب آرائیں نے حلف اٹھا لیاان سے صدر اور چیئر مین کا حلف صرافہ ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما و سابق صدر حاجی غلام سرور نظامی نے لیا۔تقریب حلف برداری میں صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران حاجی غلام سرور نظامی،حاجی محمد زبیر نظامی،گدا حسین شمسی،زاہد حسین خٹک،رانا شاہ زیب،حاجی غلام حسین،محمد صفدر خٹک،محمد آصف صدیق،رانا محمد ایوب،رانا حاجی نذیر احمد،محمد رضا،حاجی محمد اسماعیل خٹک،محمد سجاد،محمد جہانزیب خالد و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر نومنتخب صدر محمد کاشف صدیق نے کہا کہ ان پر جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے اور دوستوں نے بھی جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر ہرممکن پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور صرافہ بازار کے مسائل کو اولین ترجیحات میں رکھیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک معاشی بحران کا شکار ہے کشمیر میں بھارت نے ظلم وبربریت کی جو فضا قائم کی ہوئی ہے وہ اسکی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کے ساتھ کشمیریوں کو حق خودارادیت دی جائے کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ایک دن پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا واضح رہے کہ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر کی سیٹ حاجی محمد صدیق کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر صدر کا حلف مرحوم حاجی صدیق کے بیٹے محمد کاشف صدیق نے اٹھایاجبکہ چیف الیکشن کمیشن کا حلف محمد ایوب آرائیں نے اٹھایا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot